پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں ناقص کارکردگی پر ضمنی انتخابات سے قبل ہی سندھ اور کراچی کا تنظیمی سیٹ اپ تبدیل کرنے پرغورشروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب کم نشستیں ملنے پر اپنے عہدیداروں سے جواب طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علی زیدی کو سندھ کے صدر کے عہدے سے ہٹانے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے صدر کے لیے حلیم عادل شیخ، ارباب رحیم اور لیاقت جتوئی کے نام پر مشاورت کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ سندھ کے صدر کے لیے مضبوط امیدوارہیں اور کراچی کے صدر بلال غفار کو ہٹا کر آفتاب صدیقی کو ذمہ داری دینے کا بھی امکان ہے۔