Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 فروری 2023 11:41pm

وہاڑی: 18 سالہ خاتون چلتی بس میں مبینہ زیادتی کا شکار

Welcome

پنجاب کے شہر وہاڑی میں چلتی بس کے دوران گارڈ نے 18 سالہ بس ہوسٹس کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق بس اسٹینڈ پر سواریوں کو اتارنے کے بعد بس خالی ہوگئی جس کے بعد گارڈ نے بس ہوسٹس کو موبائل دینے کے لئے پچھلی سیٹ پر بلایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچھلی سیٹ پر بلانے کے بعد گارڈ کی جانب سے لڑکی کے ساتھ چلتی بس میں زیادتی کی گئی۔

وہاڑی پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جب کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرایا جا رہا ہے۔

Read Comments