پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے کہا کہ ہم اے پی سی میں بیٹھنے کیلئے تیار نہیں پہلے الیکشن کی تاریخ دیں پھر بیٹھیں گے۔
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ مداریوں نے قرضے لئے اور ان قرضوں کی ادائیگی کیلئے پورا ملک پریشان ہے، جبکہ قسط اور سود ادا کرنے کے لئے مزید قرضے لے رہے ہیں۔
پرویزخٹک نے کہا کہ اربوں روپے کے کیسز ختم کردیے گئے میں کہتا ہوں خبردار ہوجاؤ آپ جتنی چیخیں مارو عمران خان نے واپس آنا ہے، ملک اس طرح چلانا ہے تو کسی اندھے کو بٹھادو، ملک قرضوں پر نہیں چل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اے پی سی میں بیٹھنے کیلئے تیار نہیں اور کوئی پاکستانی کرپٹ لیڈر کو ووٹ نہیں دے گا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل کا کردار ادا کرے گی پہلے الیکشن کی تاریخ دیں پھر بیٹھیں گے۔