بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1300 روپے کے مزید اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 8 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1114 روپے اضافے سے 1 لاکھ 78 ہزار 755 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 44 ڈالر کی بڑی کمی کے بعد فی اونس سونا 1911 ڈالر کا پر آگیا ہے۔