Aaj Logo

شائع 03 فروری 2023 04:55pm

سپریم کورٹ کی سکیورٹی مزید سخت، پولیس اہلکار و افسران کی تلاشی کا حکم

اسلام آباد: حالیہ دہشتگردی واقعات کے بعد سپریم کورٹ میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے علاوہ تمام پولیس اہلکاروں اور افسران کی داخلی دروازے پر تلاشی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار و افسران پاس لے کر پبلک گیٹ سے ہی داخل ہوں گے، سکیورٹی سخت کرنے اور اہلکاروں کی تلاشی سے متعلق احکامات ایس پی سپریم کورٹ نے جاری کیئے ہیں۔

Read Comments