قومی اسمبلی نے پاکستان میری ٹائم زونز بل 2021 کثرت رائے منظور کرلیا جس کی منظوری سے سمندری حدود کا تعین کیا جاسکے گا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویزاشرف کی صدارت میں ہوا، تو ایجنڈے کی کارروائی پر پاکستان کے علاقائی سمندر اور میری ٹائم زونز سے متعلق قانون کو یکجا کرنے اور ترمیم کرنے کا بل، پاکستان میری ٹائم زونز2021 ایوان میں پیش کیا جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔
قائد اعظم فاؤنڈیشن کے قیام کے لئے احکام وضع کرنے کا بل2023 پیش کردیا گیا۔ بل مرتضی جاوید عباسی نے پیش کیا۔ بل کے تحت اب باقاعدہ قانون سازی ہوگی، تو قائد اعظم کے مزار کے احترام انتظام اصرام کے لئے قواعد بنائے جائیں گے۔
نیشنل اسکلز یونیورسٹی ترمیمی بل 2023 پیش کر دیا گیا، بل سید نوید قمر کی جانب سے پیش کیا گیا۔ قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریقہ کار کے قواعد 2007 کے تحت ترامیم پیش کی گئیں۔
اسمبلی قواعد کے قائدہ نمبر46 ،227 اور233 میں ترامیم پیش کی گئیں۔
ترمیم کا بل مرتضیٰ جاوید عباسی وزیر برائے پارلیمانی امور نے پیش کیا، ان ترامیم کو منظور کرلیا گیا، قومی اسمبلی اجلاس پیر کی سہہ پہر پانچ تک ملتوی کردیا گیا۔