لاہور کی اینٹی کرپشن پولیس نے عبوری ضمانت کے لئے آئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے شریک ملزم دلشاد کو گرفتار کرلیا۔
اینٹی کرپشن نے پولیس کے ہمراہ اینٹی کرپشن عدالت کے مرکزی دروازے پر کارروائیکرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے شریک ملزم کو گرفتار کیا۔
پولیس نے ایکس سی این ملزم دلشاد کو گرفتار کیا۔
وکلاء کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے عبوری ضمانت کے لیے آئے ملزم کو گرفتار کیا۔