موجودہ قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں میں مخصوص علاقوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے رپورٹ میں بتایا کہ ملک کے 136 اضلاع میں سے 105 اضلاع سے کوئی خاتون مخصوص نشست پر منتخب نہیں ہوسکی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 23 ، بلوچستان کے 32، خیبرپختونخوا کے 30 اورسندھ کے 20 اضلاع سے کوئی خاتون منتخب نہ ہوسکی۔
رپورٹ میں بتایا کہ یہ طریقہ کارصوبائی کوٹے کی غیرمساوی تقسیم کاسبب بنتا ہے اور نشستوں پرمخصوص شہروں کی اجارہ داری قائم ہے۔