برطانوی بادشاہ چارلس نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام پیغام میں سانحہ پشاور پر اظہار افسوس کیا۔
اپنے پیغام میں بادشاہ چارلس نے کہا کہ میں اور میری اہلیہ پیر کو پشاور میں ہونے والے خوفناک بم حملے سے شدید صدمے میں ہیں۔
بادشاہ جارلس نے کہا کہ ناقابل فہم سفا کیت کی کارروائیاں ہماری مشترکہ انسانیت، ہماری افہام و تفہیم اور ہمدردی کی اقدار پر وحشیانہ حملہ ہے۔
برطانوی بادشاہ نے کہا کہ سب سے زیادہ خوفناک یہ ہے کہ متاثرین نماز کے وقت مسجد میں تھے، ہم 2006 میں اپنے پاکستان کے دورے کو بہت یاد کرتے ہیں، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی ہے اور ہم ان خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں-