Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 فروری 2023 11:05am

پشاور پولیس لائنزدھماکے سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تصاویر جاری

دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کا منظر  - تصویر/ اے ایف پی

پشاور پولیس لائنز دھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تصاویر جاری کردی گئیں ہیں۔

آج نیوز کو موصول ہونے والی پشاور پولیس لائن دھماکہ کی پہلی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دھماکہ 1 بجکر 17 منٹ کے قریب ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اہم کیس کی تحقیقات جاری ہیں اس لیے فوٹیج کے حساس پہلو منظرعام پر لانے سے قاصر ہیں، کیس کی تحقیقات جاری ہیں تاہم فی الحال تفصیلات میں نہیں جاسکتے۔

فوٹیج پولیس لائن مسجد کے قریب سے پہلے کیمرے کی دھماکے سے پہلے کی ہے، دھماکے ہوتے ہی بجلی منقطع ہوگئی۔

خیبرپختونخوا پولیس نے دعویٰ کیا کہ پولیس لائنز اور ریڈ زون کے تمام کیمروں سے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

Read Comments