بلی کو شیرکی خالہ ایسے ہی نہیں کہاجاتا، یقینناً یہ ایک ہی برادری سے تعلق رکھتے ہیں جس کا واضح ثبوت ان کا ’اندازبیاں‘ ہے۔
اگرآپ کو لگتا ہے کہ بلی کی میاؤں میاؤں اورشیریا چیتے کی زورداردھاڑ کا بھلا کیا مقابلہ تو یہاں آپ غلط ہیں۔ سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو نے واضح کردیا ہے کہ چیتے دھاڑنے کے بجائے بلی کی طرح میاؤں میاؤں ہی کرتے ہیں۔
یہ ویڈیو ونڈرآف سائنس نامی ٹوئٹرہینڈل کی جانب سے شیئرکی گئی ہے۔
دلچسپ حقیقت سے پردہ اٹھاتی اس ویڈیو میں واضح کیا گیا ہے کہ چیتے دھاڑتے نہیں ہیں بلکہ بلی کی طرح سے ہی میاؤں میاؤں کی آوازیں نکالتے اور خرخراتے ہیں۔
ایک اور ویڈیومیں چیتے کوخرخرکی آوازیں نکالتے سُنا دیکھا جا سکتا ہے۔
جہان بیشتر صارفین نے اپنے تبصروں میں حیرت کا اظہار کیا ، وہیں کئی ایک نے چیتے کی مزید ویڈیوز بھی شیئرکیں۔