کراچی کے علاقے کیماڑی مواچھ گوٹھ میں ایک اور بچہ جاں بحق ہو گیاجس سے ماحولیاتی آلودگی کے باعث چل بسنے والوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔
جاں بحق ہونے والے بچے عبدالحکیم کی عمر36 سال تھی۔
علاقہ مکین کا دعویٰ ہے کہ دھوئیں سے متاثرہ بچہ اسپتال میں زیرعلاج تھا۔
کراچی : کیماڑی میں جاں بحق افراد کی قبر کشائی کا فیصلہ
واضح رہے کہ گزشتہ 20 روز کےدوران اس علاقے میں 19 اموات ہوچکی ہیں، چند روز قبل محکمہ صحت اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیماڑی کی ٹیم نےعلاقے کا دورہ بھی کیا تھا۔
محکمہ صحت سندھ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں بچوں سمیت تمام عمر کے افراد شامل ہیں، متوفیوں میں موت کی علامات میں بخار، گلے کی سوزش، سانس لینے میں تکلیف پانچ سے سات دن تک برقرار رہی۔
تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کسی جسم پر کوئی نشانات نہیں ملے جس کا مطلب ہے کہ مرنے والے بچوں اور دیگر افراد کو خسرہ نہیں، مقامی لوگوں کے مطابق علاقے کی ہوا میں شدید بدبو ہے۔
کراچی کیماڑی میں زہریلی گیس سے دو ہفتے میں 18 افراد ہلاک
ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ اموات کسی کیمیکل کے فضاء میں شامل ہونے کے بعد پھیپھڑوں کے متاثر ہونے سے ہورہی ہیں، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ علاقے میں متاثرہ افراد کو نمونیہ سمیت پھیپھڑوں کے مرض کی ادویات دی جارہی ہیں۔