مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری کردیا گیا، یکم فروری سے طوفانی تنظیمی دوروں کا آغاز کریں گی، ورکرز کنونشن سے خطاب اور پارٹی تنظیمی اجلاسوں سے خطاب کریں گی۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے (ن)لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری کیا۔
شیڈول کے مطابق مریم نواز یکم فروری کو بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب اور 2فروری کو بہاولپور میں پارٹی کا تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی جبکہ 5فروری کو ملتان میں کنونشن اور 6فروری کو پارٹی کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی۔
مریم نواز 9 فروری کو ایبٹ آباد میں کنونشن سے خطاب اور 10 فروری کو ایبٹ آباد میں پارٹی کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی، 15 فروری کو مریم نواز ڈیرہ غازی خان میں کنونشن اور جلسے سے خطاب کریں گی جبکہ 16 فروری کو ڈی جی خان میں پارٹی کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی،19 فروری کو راولپنڈی میں ورکرز کنونشن ہوگا، 20 فروری کو تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی۔
مریم نواز23 فروری کو سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب اور 24 فروری کو وہ سرگودھا میں پارٹی تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی، 27 فروری کو ساہیوال میں ورکرز کنونشن اور 28 فروری کو پارٹی تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی۔
ن لیگ کی سینئر نائب صدر 3 مارچ کو گوجرانوالہ میں کنونشن سے خطاب اور 4 مارچ کو پارٹی تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی، وہ 7 مارچ کو شیخوپورہ میں کنونشن سے خطاب اور 8 مارچ کو پارٹی تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی۔
مریم نواز 11 مارچ کو فیصل آباد میں کنونشن سے خطاب اور 12 مارچ کو پارٹی کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی،پشاور میں 15 مارچ کو ورکرز کنونشن سے خطاب اور16 مارچ کو تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی جبکہ لاہور ڈویژن میں 19 مارچ کو کنونشن سے خطاب اور20 مارچ کو تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی۔
مریم نواز23 مارچ کو کوئٹہ میں ورکر ورکرز کنونشن سے خطاب اور 24 مارچ کو کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن) کی تنظیمی صدارت کے اجلاس سے خطاب کریں گی جبکہ کراچی میں 27 مارچ کو ورکرز کنونشن سے خطاب اور 28 مارچ کو تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی۔