وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈنمارک کے سیاستدان کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی انتہائی قابل مذمت اقدام ہے،اس سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ڈنمارک کے ایک سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا تیسرا واقعہ ہے، جس کی مہذب معاشرے کی جانب سے مذمت کی جانی چاہیئے۔
شہباز شریف نے مزیدکہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف لڑنے کے لئے عالمی یکجہتی کی فوری ضرورت جتنی آج ہے پہلے نہ تھی، اس واقعے سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے ۔