پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے رہنما پاکستان تحریک انصاف علی امین گنڈا پور کے خلاف چھان بین کا آغاز کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان کو مراسلہ ارسال کرکے ڈی سی سے علی آمین گنڈا پور کی پراپرٹی کی تفصیلات طلب کرلیں۔
ذرائع کے مطابق نیب نے ڈپٹی کمشنر سے علی امین گندا پور کے والدین، بہن بھائی اور ان کے بچوں کی تفصیلات بھی کی ہیں۔
نیب کی جانب سے ڈی سی کو بھیجے گئے مراسلے میں جائیداد کی تمام تفصیلات طلب کرنے کی ہددایت کی گئی ہے تاہم ڈی سی ڈی آئی خان نے نیب کو تاحال کوئی ریکارڈ جمع نہیں کروایا۔