Aaj Logo

شائع 27 جنوری 2023 04:42pm

عمران خان کی گرفتاری کے حق میں نہیں، لیکن ذہن بنتا ہے انہیں گرفتار کرنا چاہئے: وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان جس طرح کی گفتگو کرتے ہیں، میرا ذہن بنتا ہے انہیں گرفتار کرنا چاہئے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی ار سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر درج ہوئی، یہ بالکل درست ایف آئی آر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوآدمی یہ کہہ رہا ہےکہ فوادچوہدری کےخلاف مقدمہ سیاسی انتقام ہے اسے ایف آئی آر پڑھ لینی چاہئے، الیکشن کمیشن کے خلاف فواد نے بات کی جس پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس وقت عمران نیازی کی گرفتاری کےحق میں نہیں لیکن جس قسم کی عمران نیازی گفتگو کر رہے ہیں میرا ذہن بنتا ہے کہ انہیں گرفتار کرنا چاہئے۔

Read Comments