خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت نے عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار واپس بلا لیے.
ان اہلکاروں کو آزادی مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پرفائرنگ کے بعد لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائشگاہ کے باہر تعینات کیا گیا تھا۔
خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت کی جانب سے سیکیورٹی واپس بلانے کے اقدام پر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے تحفظات کااظہار کیا جارہا ہے۔
عمران خان پرحملے کے بعد ان کی رہائشگاہ کے باہر 50پولیس اہلکار سیکیورٹی پرتعینات کیے گئے تھے ۔