خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی ادائیگی کے لئے رابطہ کرلیا۔
محکمہ انرجی اینڈ پاور نے نیپرا کو اپنا فیصلہ نافذ کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کردیا، دستاویز کے مطابق این ایچ پی کی مد میں واپڈا کے ذمے 53 ارب روپے واجب الادا ہیں اور 2015 سے اب تک 182 ارب روپے کے بقایاجات تھے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وفاق نے 2015 سے اب تک 129 ارب روپے 97 اقساط میں ادا کئے ہیں، 2022 میں وفاقی نے خیبرپختونخوا حکومت کو ایک روپیہ بھی ادا نہیں کیا۔
مراسلہ میں مطالبہ کیا ہے کہ 2022 میں کل 25 ارب 92 کروڑ 60 روپے بنتے تھے، این ایچ پی کی مد میں خیبرپختونخوا کی ریگولر رقم اور بقایاجات ادا کیے جائیں۔