لاہور ہائیکورٹ نے نابالغوں کو سگریٹ اور ویپس کی فروخت روکنے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
عدالت میں درخواست بیرسٹر احمد پنسوتا کی وساطت سے خضر قریشی نے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسموکنگ آرڈینس کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ اور ویپس فروخت نہیں کیے جا سکتے۔
مزید کہا کہ حکومت آرڈینس پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہے،عدالت 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ اور ویپس کی فروخت فوری روکنے کا حکم دے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔