Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 جنوری 2023 03:57pm

ڈالر آج پھر بے قابو، ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

گزشتہ روز کی طرح ڈالرآج بھی بےقابو ہوگیا، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں قیمت میں اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں آج مزید7 روپے 17 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اس اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بارانٹربینک میں ڈالر کی قیمت 262 روپے 60 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 265 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

گزشتہ روزانٹربینک میں ڈالرکا لین دین 255 روپے 43 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 262 روپے پر بند ہوا تھا۔

کل 26 جون کو انٹربینک میں ڈالر 24 روپے 54 پیسے مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچا تھا تو اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 19 روپے اضافہ دیکھا گیا تھا۔

دس ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں کئی مرتبہ اتار چڑھاؤ دیکھا گیا.

اپریل 2022 میں انٹربینک میں ڈالر کی قمیت 184 روپے 9 پیسے تھی، اوپن مارکیٹ ریٹ 185روپے 50 پیسے کا تھا.

مئی میں انٹر بینک میں ڈالر 186 روپے 62 پیسے پر گیا، اوپن مارکیٹ میں 186 روپے 70 پیسے پر خرید فروخت ہوئی تھی.

جنوری 2023 میں ڈالر 226 روپے 93 پیسے پر تھا جبکہ اوپن مارکیٹ ریٹ 236 روپے تھا۔

Read Comments