اسرائیلی فوج کی مہاجر کیمپ میں فائرنگ سے 9 فلسطینی شہید اور 16 زخمی ہو گئے ہیں۔
فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں 60 سالہ خاتون بھی شامل ہے جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے جینین پناہ گزین کیمپ میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے ہیں۔
اس کے علاوہ سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کی گئی۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا اسرائیل نفرت پھیلانے کے بجائے امن سے رہے۔