کراچی سمیت صوبے بھر میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ہیں۔
محکمہ تعلیم سندھ کے ماحت ادارے ڈائریکٹویٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سندھ میں شدید سردی کے باعث اسکولوں کے کھلنے کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سردی کے باعث اسکول صبح ساڑھے آٹھ بجے کھولے جائیں گے۔ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیئے گئے فیصلے کے تحت نئے اوقات کار 31 مارچ تک نافذ العمل رہیں گے، فیصلے پرسختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حکومت سندھ نے 7 اپریل 2022 کو اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا تھا۔