Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 جنوری 2023 11:12am

کم عمر موٹرسائیکل سوار ہوجائیں ہوشیار

پشاورمیں کم عمر موٹرسائیکل سوار ہوجائیں ہوشیارکیونکہ اب قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کم عمر موٹرسائیکل سواروں کے لئے ٹریفک پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

شہر میں کم عمر موٹرسائیکل سواروں کی بھرمار ہونے کے باعث دن بھر کم عمر لڑکے بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور ٹریفک پولیس کے خوف کے سڑکوں پر موٹرسائیکل چلا رہے ہوتے ہیں ساتھ ہی ٹریفک قوانین کا بالکل خیال نہیں رکھتے۔

ایس ایس پی ٹریفک شہزادہ عمرعباس بابر کے مطابق انہوں نے نئی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے، جس کے بعد کم عمر نوجوانوں کی موٹرسائیکلیں ضبط کرکے ان کے والدین کو تھانے طلب کیا جائے گا اور والدین سے کم عمر بچوں کے آئندہ ڈرائیونگ نہ کرنے کی انڈرٹیکنگ بھی لی جائے گی۔

ایس ایس پی ٹریفک کے مطابق ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم تعلیمی اداروں میں جاکر کم عمری کی ڈرائیونگ کے خلاف آگاہی مہم بھی چلارہی ہے۔

Read Comments