Aaj Logo

شائع 25 جنوری 2023 04:58pm

ڈالر تھم نہ سکا، روپیہ مزید بے قدر ہوگیا

پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں مزید 49 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 230 روپے 89 پیسے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر ایک روپے 22 پیسے مہنگا ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 247 روپے پہنچ گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 25 پیسے اضافے کے بعد 230 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments