ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں 25 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 230 روپے 40 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔
رواں ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر 73 پیسے مہنگا ہو چکا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 240 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 48 پیسے اضافے سے 229 روہے 67 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔