Aaj Logo

شائع 24 جنوری 2023 01:45pm

گورنر خبیرپختونخوا کا 2روز میں نگراں صوبائی کابینہ کے فائنل ہونے کا عندیہ

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے 2روز میں نگراں صوبائی کابینہ کے فائنل ہونے کا عندیہ دے دیا ۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران حاجی غلام علی نے کہا کہ آئین میں الیکشن کے لئے وقت دیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن انتخابات پر کام کررہا ہوگا جب وہ مجھے خط لکھیں گے تو جواب دے دوں گا۔

صوبائی نگراں کابینہ کے سوال پر گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیراعلی خود ٹیکنوکریٹ ہیں وہ خود کابینہ کے وزراء کو دیکھ رہے ہیں، دو روز میں صوبائی کابینہ فائنل ہو جائے گی۔

قومی اسمبلی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تو اس پر بات ہورہی ہے کہ استعفے واپس لیے جائیں اور دھرنے دیے جارہے ہیں،ہوسکتا ہے کہ یہ لوگ واپس آجائیں ۔

مالی بحران کے سوال پر گورنر غلام علی کہا کہنا تھا کہ دو چار روز میں وزیراعظم یہاں آئیں گے اور بہت کچھ صوبے کو دے کر جائیں گے،مالی بحران اور گندم کے بحران پر جلد قابو پایا جائے گا۔

سیکیورٹی کے معاملات پر گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ عوامی نمائندہ ہوں،سیکیورٹی کی اتنی نہیں سوچتا، ویسے بھی ہمارا ایمان ہے جو رات قبر میں ہے وہ گھر میں نہیں ہوسکتی۔

Read Comments