Aaj Logo

شائع 24 جنوری 2023 12:59pm

سیلاب کے بعد اٹھائے جانے والے اقدامات ہمارا مستقبل طے کریں گے، بلاول بھٹو

Welcome

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا ہے، پاکستان کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، اب اٹھائے جانےوالے اقدامات ہمارا مستقبل طے کریں گے۔

بلاول بھٹو نے تاشقند میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کےاثرات کے باعث ہمیں خطے کی بہتری کے لئے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہ 2022 میں پاکستان کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا جس سے ملک کی بڑی آبادی بے گھرہوگئی اور فصلیں بھی شدید متاثرہوئیں۔ اب اس حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات ہمارامستقبل طے کریں گے۔

اس سے قبل بلاول نے ازبکستان کے قائم مقام وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے ملاقات کے دوران تجارت، توانائی اور علاقائی روابط کو خاص طور پر فروغ دینے کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Read Comments