لاہور میں موبائل فونز کی خرید وفروخت میں کمی کے پیش نظر نوجوان دکاندار بڑھتے ٹیکس اور کم گاہکوں کے باعث کاروباری حالات سے پریشان ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ موبائل فونز کی قیمتیں بڑھنے سے گاہکوں میں کمی آئی ہے، اب کمائی ہوتی ہے نہ کچھ بچت کر پاتے ہیں۔
کاروبار کرنے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھ کر اب تو دکانیں بند اور نوکری کرنے کا دل کرتا ہے۔