لاہورکے علاقے بادامی باغ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی شہد بنانے والے یونٹ پر چھاپا مارا ہے۔
فوڈ اتھارٹی نے ناقص شہد کی 550 بوتلیں تلف کرنے کے ساتھ ہی خالی بوتلیں، شہد رکھنے والی بالٹیاں اور دیگر مشینری کو قبضے میں لے لیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ گندی دیواریں، فرش اورصفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کے ساتھ کھلے رنگ اور کیمیکلزسے شہد تیار کیا جارہا تھا۔
مدثرریاض نے کہا کہ سردیوں میں شہد کی طلب بڑھنے کے باعث شہد تیار کرنیوالوں پر کڑی نظر ہے۔