Aaj Logo

شائع 21 جنوری 2023 12:10pm

اسلام آباد پولیس اہکاروں کیلئے موبائل فون کا استعمال ممنوع

اسلام آباد کے پولیس اہکاروں کے لیے موبائل فون کا استعمال ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

سی پی او ہیڈ کوارٹرکی جانب سے جاری احکامات کے مطابق پولیس ملازمین دفتری اوقات میں موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں جونظم و ضبط کے خلاف ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ پولیس ملازمین کے موبائل فون دفاتر کے داخلہ پرضبط کرنے کی تجویزبھی زیرغور ہے۔

مزید کہا کہ تمام پولیس ملازمین دفتری اوقات کارمیں موبائل فون کا استعمال ترک کردیں، دوران ڈیوٹی جو پولیس ملازم موبائل فون کا استعمال کرینگے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

اعلامیہ کی کاپی تمام تمام متعلقہ افسران کو ارسال کردی گئی ہے۔

Read Comments