وزیراعظم شہبازشریف نے 15 رکنی قومی کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دے دی جس کا وزارت خزانہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ناصرکھوسہ اورعائشہ پاشا کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جس میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز بھی شامل ہوں گے جبکہ قومی کفایت شعاری کمیٹی کے ٹی او آرز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔
کمیٹی سرکاری اخراجات میں کمی، مالی نظم وضبط کی سفارشات کرے گی، جبکہ ٹی اوآرز کے مطابق سرکاری وسائل کی بچت کیلئے اقدامات تجویزکئے جائیں گے اور اسٹرکچرل اصلاحات کی سفارشات بھی مرتب کی جائیں گی۔
کمیٹی سرکاری اداروں کے نقصانات کا جائزہ لیکراقدامات تجویزکرے گی اور نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی 15روزمیں وزیراعظم کوسفارشات پیش کرے گی۔