Aaj Logo

شائع 20 جنوری 2023 01:42pm

حیدرآباد، مسلح افراد کی فائرنگ سے سندھ یونیورسٹی کی پوائنٹ بس کا ڈرائیور جاں بحق

Welcome

حیدرآباد میں سینٹرل جیل کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سندھ یونیورسٹی کی پوائنٹ بس کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

بلدیہ تھانے کی حدود سینٹرل جیل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے سندھ یونیورسٹی پوائنٹ بس ڈرائیور غلام علی کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

ڈرائیور کی لاش کو سول اسپتال حیدرآباد میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ واقعہ کے خلاف بس ڈرائیوروں نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ ذاتی دشمنی کا محسوس ہوتا ہے تاہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Read Comments