اسٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 13 جنوری تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 10 ارب 44 کروڑ ڈالر رہے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ جنوری کے دوسرے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں 25 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 25 کروڑ 80 لاکھ اضافے کے بعد 4 ارب 60 کروڑ ڈالر ہیں جبکہ اسی عرصہ کے دوران کمرشل بینکوں کا زرمبادلہ کا ذخیرہ 22 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 5 ارب 84 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں پہلی مرتبہ راست ڈیجیٹل طریقے کے ذریعے رقم کی منتقلی 1 کھرب روپے ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ سنگ میل صرف 11 مہینوں میں طے کیا گیا ہے۔