سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں آج کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 85 ہزار 300 روپے پر آگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1029 روپے کمی سے 1 لاکھ 58 ہزار 865 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 6 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 1909 ڈالرز کا ہوگیا ہے۔