وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورشہریوں کے تحفط کے لئے بھرتی کئے گئے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے 850 میں سے 700 اہلکار وی آئی پیز کی ڈیوٹی پر مامور ہیں، جبکہ صرف 150 سی ٹی ڈی اہلکار 20 لاکھ سے زائد آبادی کا تحفظ کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں ہونے والی وارداتوں میں 130 فیصد اضافہ ہوگیا ہے اور پولیس افسران صاحب اقتدار کو خوش کرنے میں مصروف ہیں، سی ٹی ڈی کی 80 فیصد نفری وی آئی پیز ڈیوٹی پر مامور ہے۔
ستتر رکنی وفاقی کابینہ، ججز، پولیس افسران کی سیکیورٹی پر 700 سی ٹی ڈی اہلکارتعینات ہیں، موجودہ پولیس افسران نے گزشتہ ادوارمیں بنائی گئی جدید اسلحہ سے لیس 90 سے زائد اہلکاروں پر مشتمل سی ڈی ٹی کی ہائی الرٹ ٹیم کو بھی ختم کردیا۔