پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم کا نام فائنل کرلیا۔
تحریک انصاف نے دونوں نامزد رہنماؤں کے نام فائنل کرکے پارلیمانی کمیٹی کو بجھوا دیئے ہیں۔
عمران خان سے پارلیمانی کمیٹی ارکان کی ملاقات ہوئی جس میں مشاورت کے بعد دو نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جانے پر اتفاق ہوا۔
دوسری جانب اسپیکر سبطین خان نے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں پی ٹی آئی کے اسلم اقبال، بشارت راجہ، ہاشم جواں بخت شامل ہیں۔
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب سے کمیٹی میں ملک محمد احمد خان، حسن مرتضیٰ اور ندیم کامران بھی شامل ہیں۔
کمیٹی 3 دن میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کو حتمی شکل دے گی۔