Aaj Logo

شائع 19 جنوری 2023 05:37pm

پاک روس کا توانائی شعبے میں ملکر آگے بڑھنے پر اتفاق

پاکستان اور روس نے توانائی کے شعبے میں ملکر آگے بڑھنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن کا آٹھواں اجلاس ہوا جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے ورکنگ گروپس قائم کرنے اور توانائی کے شعبے میں دونوں ممالک نے ملکر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ توانائی کا شعبہ مذاکرات میں ترجیحی بنیادوں پر ہے جب کہ تجارت، اقتصادی اور تکنیکی تعاون کے لئے دوسرے روز بھی مذاکرت ہوئے۔

بین الحکومتی کمیشن کے آٹھویں اجلاس میں روس نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کو ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کردی ہے۔

Read Comments