پاکستان میں امریکی ڈالر کے اضافے نے روپے کو مزید بے قدر کردیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 24 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 229 روپے 15 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 239 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 25 پیسے اضافے سے 228 روپے 91 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔