ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی لانگ مارچ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی کی جانب سے علی بخاری عدالت کے روبرو پیش ہوئے.
عدالت نے ملزمان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے 50، 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود، شیریں مزاری اور شیخ رشید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے، اور کیس کی سماعت 8 فروری تک ملتوی کر دی