خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کیے جانے کے بعد نگراں وزیراعلیٰ کے نام کے لئے حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرارہے۔ اپوزیشن لیڈر نے وزیراعلیٰ کے ساتھ مشاورت ناممکن قرار دے دی۔
نگراں وزیراعلیٰ کے نام کے لئے حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہونے سے متعلق بات کرتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہا کہ ایک دن گزرنے باوجود وزیراعلیٰ کی جانب سے رابطہ نہیں کیا گیا۔
اپوزیشن لیڈر نے واضح کیا کہ وہ مشاورت کے لیے وزیراعلی ہاؤس نہیں جائیں گے، ایک دن گزرنے باوجود وزیراعلیٰ محمود خان نے رابطہ نہیں کیا، نگراں وزیراعلیٰ کے لئے وزیراعلی کے ساتھ مشاورت ممکن نظر نہیں آرہی۔
اکرم درانی کا کہنا تھا کہ اسپیکرہاؤس میں بیٹھنے کے لئے تیار ہیں لیکن وزیر اعلیٰ ہاؤس نہیں جاؤں گا، بات نہ بنی تو ہم نام الیکشن کمیشن کو بھیج دیں گے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں نگراں وزیراعلیٰ کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی بیٹھک آج ہوگی۔