سعودی فضائی کمپنی نے اپنے ساتھ سفر کرنے والوں کے لیے سیاحتی ویزہ لگوا کردینے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان سعودیہ ائرلائنزکے مطابق کمپنی اپنے ساتھ سفر کے لیے ٹکٹ خریدنے پر سیاحوں کو مملکت کا سیاحتی ویزہ لگوا کر دے گی۔
ترجمان عبداللہ الشھرانی نے روزنامہ عکاظ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سکیم کو ’ اللہ کے مہمان ’ کا نام دیا گیا ہے۔
یہ سیاحتی ویزہ 4 دن کے لیے ہو گا اور اس مدت کے دوران عمرہ کی ادائیگی کرنے کے علاوہ سیاحتی سرگرمیاں بھی ممکن ہوں گی۔
کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سیاح حضرات اس ویزے کا حصول سیاح انٹرنیٹ کے ذریعے بھی ممکن بنا سکیں گے۔
فضائی کمپنی نے ویزے کے اجرا کی یہ سہولت سعودی وزارت خارجہ اور وزارت حج وعمرہ کے ساتھ مل کرپیش کی ہے۔