سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف دائر پٹیشن واپس لینے کی درخواست دائر کردی۔
عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کا 21 اکتوبر کا فیصلہ چیلنج کیا جس پر کورٹ نے فیصلے کے خلاف پٹیشن میں فل بینچ بنایا۔
درخواست میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ پارٹی صدارت سے ہٹانے کی الیکشن کمیشن کی کارروائی بھی چیلنج ہے، لاہورہائی کورٹ کا فُل بینچ دونوں درخواستوں کا جائزہ لے گا۔
درخواست کے متن کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 21 اکتوبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا گیا، لاہور ہائی کورٹ میں فُل بینچ بننے کے بعد درخواست واپس لینے کی استدعا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عمر فاروق عمران خان کی دائر پٹیشن واپس لینے کی درخواست پر آج سماعت کریں گے۔