سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2100 روپے مہنگا ہوکر فی تولہ سونا 1 لاکھ 86 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1801روپے اضافے سے 1 لاکھ 59 ہزار 894 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 6 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 1909 ڈالرز کا ہوگیا ہے۔