پاکستان میں امریکی ڈالر کے اضافے نے روپے کو مزید بے قدر کردیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 25 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 228 روپے 91 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔
رواں کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر 76 پیسے مہنگا ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 239 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 32 پیسے اضافے سے 228 روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔