گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبے میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
گورنر پنجاب نے صوبے کے بلدیاتی نظام کو چلانے کے لئے کیبنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات دیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت ایڈمنسٹریٹرز بحال کیے گئے ہیں، بلدیات کے تمام تر اختیارات بیوروکریسی کے سپرد کردیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کی11میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے سربراہ کمشنر ہوں گے،سیمی اربن علاقوں کی11ڈسٹرکٹ کونسلزکےسربراہ ڈپٹی کمشنرز ہوں گے، دیہاتی علاقوں کی30ڈسٹرکٹ کونسلزکے ایڈمنسٹریٹرزبھی ڈپٹی کمشنرز ہوں گے جبکہ یونین کونسلز کے سربراہ متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہوں گے۔