مرحوم عامرلیاقت حسین کی نامناسب ویڈیووائرل کرنےکے الزام میں گرفتار ان کی تیسری اہلیہ دانیہ کی گرفتاری کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
دانیہ ملک اوران کی والدہ سلمیٰ کی جانب سے دائر درخواست میں ڈی جی، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے سمیت تفتیشی افسرعارفہ سعید کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دانیہ کی گرفتاری کےخلاف قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، گرفتاری کاعمل مکمل طورپرغیرقانونی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسرعارفہ سعید کےخلاف انکوائری کاحکم دیتے ہوئے دانیہ کی گرفتاری کوغیرقانونی قراردےکررہاکیاجائے۔
دانیہ کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں 15 دسمبر کو لودھراں میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیا تھا۔