سستا خام تیل، گیس اور ایل این جی کی خریداری کے لئے پاکستان اور روس کے درمیان مذاکرات آج سے شروع ہو رہے ہیں، روسی وفد اسلام آباد میں موجود ہے۔
پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کے ماہرین سطح کے مذاکرات اسلام آباد میں جاری ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے وزراء کی سطح پر مذاکرات کل ہوں گے۔
مذاکرات 18 سے 20 جنوری تک جاری رہیں گے جبکہ پاک روس پاک اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیرپربھی بات چیت کاامکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں 30 فیصد رعایت پر خام تیل اور دیگر توانائی مصنوعات کی خریداری کے معاملات طے ہوں گے جبکہ ادائیگی اور شپنگ کے طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا۔
معاملات طے پانے کی صورت میں سالانہ 2 ارب ڈالر زر مبادلہ کی بچت ہو سکے گی اور سہ روزہ مذاکرات میں باہمی تجارت اورسرمایہ کاری کے فروغ پربھی بات ہوگی۔
پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن ایازصادق اور روسی وفد کی سربراہی روسی وزیر توانائی کریں گے۔