Aaj Logo

شائع 18 جنوری 2023 09:05am

کراچی کی سردی میں عارضی کمی، دوسری لہر کب آئے گی

بلوچستان میں آج بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے جبکہ شہر قائد میں سردی کی شدت میں کمی آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی اضلاع میں 16 سولہ ڈگری تک گر سکتا ہے، بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث ملک بھر میں سردی کی شدد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز کم سےکم درجہ حرارت کالام میں منفی 17ڈگری ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ استور میں منفی 12، اسکردو میں منفی 9، زیارت میں منفی 7، مستونگ اور قلات میں منفی 6 جبکہ کوئٹہ اور پشین میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں سائبرین ہواؤں کا زورٹوٹ گیا، سردی کی شدت میں کمی

دوسری جانب کراچی میں سائبرین ہواؤں کا زور ٹوٹ گیا، جس کے بعد سردی کی شدت میں کمی آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں 8 تا 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 23 جنوری سے ایک اور سردی کی لہر کا امکان ہے۔

کراچی دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر قرار

ادھر کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 233 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Read Comments