پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 84 ہزار 400 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کمی سے 1 لاکھ 58 ہزار 93 روپے ہوگئی ہے جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 2080 روپے پر برقرار ہے۔
اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 6 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 1909 ڈالرز کا ہوگیا ہے۔