بھارتی مسلمان اداکار عادل خان درانی نے بلآخر تصدیق کردی کہ انہوں نے ڈراما کوئین اور متنازع اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کرلی۔
راکھی ساونت نے ایک ہفتہ قبل انسٹاگرام پر عادل خان درانی سے شادی کرنے کی ویڈیوز و تصاویر شیئر کی تھیں لیکن اس حوالے سے عادل خان درانی نے اداکارہ کے دعووں کی تردید یا تصدیق نہیں کی تھی تاہم اب انہوں نے راکھی ساونت سے شادی کرنے کی تصدیق کردی۔
عادل خان درانی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں راکھی ساونت سے شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے اداکارہ سے شادی کرلی۔
اپنی پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کبھی ایسا نہیں کہا تھا کہ انہوں نے اداکارہ سے شادی نہیں کی، البتہ انہوں نے اس معاملے پر کچھ مسائل کی وجہ سے کچھ دن بات نہیں کی انہیں کچھ چیزیں سنبھالنی تھیں، جس وجہ سے وہ خاموش رہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ ان کے بھائی اور اداکار سلمان خان نے ان کے شوہر اور بزنس مین عادل خان درانی کو فون کرکے ہماری شادی کو بچایا۔
ایک انٹرویو میں بات چیت کے دوران راکھی ساونت نے کہا کہ بھائی (سلمان) عادل کو بہت پیار کرتے ہیں، بھائی سے ان سے ملے بھی ہیں، یقیناً بھائی کا فون تو آیا ہی ہے انکو۔ آپ جانتے ہی ہے کروایا ہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھائی کے ہوتے ہیں یہ منع کر سکتے ہیں کیا بہن کو شادی کا؟ بھائی کا فون آئے گا تبھی تو ہو سکتا ہے نہ کچھ ۔
عادل سے سلمان خان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ بہت اچھے اور شائستہ ہیں،انہوں نے مجھے کچھ باتیں بتائیں تو میں نے کہا ٹھیک ہے ایسا کچھ نہیں ہے۔
اس موقع پر راکھی نے مزید کہا میرا بھائی سلمان نے میرا گھر بسا دیا۔
دونوں کی شادی کی تصاویر اور وائرل ہونے والی ویڈیوز میں راکھی ساونت کو کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے دیکھا اور سنا بھی جا سکتا ہے جب کہ ان کے نکاح نامے کی وائرل تصویر میں ان کا نام فاطمہ پڑھا جا سکتا ہے۔
راکھی ساونت نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی عادل خان درانی سے 7 ماہ قبل 2022 کے وسط میں شادی ہوئی تھی۔